Google کی رازداری کی پالیسی

جب آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنی معلومات کے حوالے سے ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور آپ کی معلومات کی حفاظت کے لئے سخت محنت کرتے ہیں اور آپ کو کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔

رازداری کی اس پالیسی کا مقصد ہے کہ آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے کہ ہم کون سی معلومات جمع کرتے ہیں، ہم اسے کیوں جمع کرتے ہیں اور آپ کیسے اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ، نظم، برآمد اور حذف کر سکتے ہیں۔

پرائیویسی چیک اپ

کیا اپنی رازداری کی ترتیبات کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟

پرائیویسی چیک اپ شروع کریں

ہم ایسی بہت سی سروسز تیار کرتے ہیں جو روزانہ نئے طریقے سے دنیا درفت کرنے اور لوگوں کے ساتھ تعامل کرنے میں لاکھوں لوگوں کی مدد کرتی ہیں۔ ہماری سروسز درجہ ذیل پر مشتمل ہیں:

  • Google ایپس، سائٹس اور آلات جیسے کہ تلاش، YouTube اور Google Home
  • Chrome براؤزر اور Android آپریٹنگ سسٹم جیسے پلیٹ فارمز
  • وہ پروڈکٹس جو فریق ثالث کی ایپس اور سائٹس میں ضم ہوتے ہیں جیسے کہ اشتہارات، اینالیٹکس اور سرایت کردہ Google Maps

اپنی رازداری کا نظم کرنے کے لئے آپ ہماری سروسز کا استعمال مختلف طریقے سے کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ای میلز اور تصاویر جیسا مواد تخلیق کرنا اور اس کا نظم کرنا چاہتے ہیں یا مزید متعلقہ تلاش کے نتائج دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ Google اکاؤنٹ کے لئے سائن اپ کر سکتے ہیں۔ اور سائن آؤٹ ہو کر یا اکاؤنٹ تخلیق کئے بغیر آپ Google کی بہت ساری سروسز کا استعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ Google پر تلاش کرنا یا YouTube ویڈیوز دیکھنا۔ آپ ویب کو نجی وضع میں براؤز کرنے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں، جیسے Chrome کی پوشیدگی وضع، جو آپ کی براؤزنگ کو دوسرے لوگوں سے نجی رکھنے میں مدد کرتی ہے جو آپ کا آلہ استعمال کرتی ہیں۔ اور ہماری تمام سروسز میں، آپ اپنی رازداری کی ترتیبات (جیسے کہ سرگزشت اور ذاتی نوعیت سازی کے کنٹرولز) کو اس بارے میں انتخاب کرنے کے لیے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں کہ آیا ہم کچھ قسم کا ڈیٹا آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کرتے ہیں اور ہم اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔

حتی الامکان واضح طور پر چیزوں کی وضاحت کرنے کے لئے ہم نے کلیدی اصطلاحات کے لئے مثالیں، وضاحتی ویڈیوز اور تعریفات شامل کی ہیں۔ اور اگر رازداری کی اس پالیسی کے بارے میں آپ کے پاس کوئی سوال ہے تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں

وہ معلومات جسے Google جمع کرتا ہے

ہم چاہتے ہیں کہ آپ معلومات کی ان اقسام کے بارے میں جانیں جسے ہم تب جمع کرتے ہیں جب آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں

ہم اپنے سبھی صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنے کیلئے معلومات اکٹھا کرتے ہیں — بنیادی مواد جیسے آپ کون سی زبان بولتے ہیں کا اندازہ لگانے سے لے کر مزید پیچیدہ چیزوں تک جیسے یا یا YouTube کی کون سی ویڈیوز آپ کو پسند آ سکتی ہیں۔ جو معلومات Google جمع کرتا ہے اور کیسے وہ معلومات استعمال کی جاتی ہے، یہ اس پر منحصر ہوتا ہے کہ کیسے آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں اور کیسے آپ اپنے رازداری سے متعلق کنٹرولز کا نظم کرتے ہیں۔

‫Google اس ڈیٹا کو بھی اکٹھا اور استعمال کرتا ہے جو آپ کے اکاؤنٹ سے وابستہ نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، جب آپ Google اکاؤنٹ میں سائن ان نہیں ہوتے ہیں تو ہم آپ کے زیر استعمال براؤزر، ایپلیکیشن یا سے وابستہ کے ساتھ اپنی جمع کی جانے والی معلومات اسٹور کرتے ہیں۔ اس سے ہم مختلف براؤزنگ سیشنز میں آپ کی ترجیحات کو برقرار رکھنے جیسی چیزیں کر سکتے ہیں، جیسے کہ آپ کی ترجیحی زبان یا آیا آپ کی سرگرمی کی بنیاد پر آپ کو مزید متعلقہ تلاش کے نتائج یا اشتہارات دکھانے ہیں۔

جب آپ سائن ان ہوتے ہیں تو ہم وہ معلومات بھی جمع کرتے ہیں جو ہم آپ کے Google اکاؤنٹ کے ساتھ اسٹور کرتے ہیں، جسے ہم سمجھتے ہیں۔

وہ چیزیں جو آپ تخلیق کرتے ہیں یا ہمیں فراہم کرتے ہیں

جب آپ کوئی Google اکاؤنٹ تخلیق کرتے ہیں تو آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں جس میں آپ کا نام اور پاس ورڈ شامل ہوتا ہے۔ آپ اور بھی اپنے اکاؤنٹ میں شامل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگرچہ آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان نہ ہوں، تب بھی آپ ہماری سروسز کے بارے میں اپ ڈیٹس موصول کرنے یا Google کے ساتھ مواصلت کے لئے ای میل پتہ جیسی — معلومات ہمیں فراہم کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ہم وہ مواد بھی جمع کرتے ہیں جو آپ ہماری سروسز استعمال کرنے کے دوران بناتے، اپ لوڈ کرتے یا دوسروں سے موصول کرتے ہیں۔ اس میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں: آپ کی لکھی جانے والی اور موصول کی جانے والی ای میل، آپ کی محفوظ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز، آپ کی بنائی جانے والی اسپریڈشیٹس اور دستاویزات اور YouTube ویڈیوز پر آپ کے کئے گئے تبصرے۔

جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہماری طرف سے جمع کی جانے والی معلومات

آپ کی ایپس، براؤزرز اور آلات

Google سروسز تک رسائی کرنے کے لئے آپ جن ایپس، براؤزرز اور کا استعمال کرتے ہیں ہم ان کے بارے میں معلومات جمع کرتے ہیں جس سے ہمیں بہتر خصوصیات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے جیسے کہ خودکار پروڈکٹ کے اپ ڈیٹس اور بیٹری کم ہونے پر آپ کی اسکرین کو مدہم کرنا۔

وہ معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں ، براؤز کی قسم اور ترتیبات، آلہ کی قسم اور ترتیبات، آپریٹنگ سسٹم، موبائل نیٹ ورک کی معلومات پر مشتمل ہوتی ہے، بشمول کیریئر نام اور فون نمبر اور ایپلیکیشن ورژن نمبر۔ ہم آپ کی ایپس، براؤزرز اور آلات کے ہماری سروسز کے ساتھ تعامل کے بارے میں بھی معلومات جمع کرتے ہیں، بشمول ، کریش رپورٹس، سسٹم سرگرمی، اور تاریخ، وقت اور آپ کی درخواست کا حوالہ دہندہ URL۔

جب آپ کے آلہ پر کوئی Google سروس ہمارے سرورز سے رابطہ کرتی ہے تو ہم یہ معلومات جمع کرتے ہیں — مثال کے طور پر، جب آپ Play Store سے کوئی ایپ انسٹال کرتے ہیں یا جب کوئی سروس خودکار اپ ڈیٹس چیک کرتی ہے۔ اگر آپ آلہ استعمال کر رہے ہیں تو آپ کا آلہ آپ کے آلہ اور ہماری سروسز سے کنکشن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے Google سرورز سے وقتا فوقتا رابطہ کرتا ہے۔ یہ معلومات آپ کے آلہ کی قسم اور کیریئر نام، کریش رپورٹس اور کون سی ایپس آپ نے انسٹال کی ہیں اور، آپ کے آلہ کی ترتیبات کی بنیاد پر، آپ کے اپنے Android آلہ کے استعمال کرنے کے طریقے سے متعلق دیگر معلومات جیسی چیزوں پر مشتمل ہوتی ہے۔

آپ کی سرگرمی

ہماری سروسز میں آپ کی سرگرمی کے بارے میں ہم معلومات جمع کرتے ہیں، جسے ہم آپ کو پسند آ سکنے والی YouTube ویڈیو کی تجویز پیش کرنے جیسی چیزیں کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ سرگرمی کی معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں وہ درج ذیل پر مشتمل ہو سکتی ہیں:

اگر آپ کا استعمال کرتے ہیں تو ہم کال اور پیغام کے لاگ کی معلومات جمع کر سکتے ہیں، جیسے آپ کا فون نمبر، کال کرنے والے فریق کا نمبر، وصول کرنے والے فریق کا نمبر، فارورڈنگ نمبرز، ارسال کنندہ اور وصول کنندہ کے ای میل پتے، کالز اور پیغامات کے اوقات اور تاریخیں، کالز کے دورانیے، روٹنگ کی معلومات اور کالز اور پیغامات کی اقسام اور والیومز۔

آپ اپنے Google اکاؤنٹ پر جا کر اپنی سرگزشت میں محفوظ سرگرمی کی معلومات کو تلاش اور نظم کر سکتے ہیں۔

آپ کے مقام کی معلومات

جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہم مقام کی معلومات جمع کرتے ہیں، جس سے ہمیں ڈرائیونگ کی ڈائریکشنز، آپ کے قریب موجود چیزوں سے متعلق تلاش کے نتائج اور آپ کے مقام کی بنیاد پر اشتہارات جیسی خصوصیات پیش کرنے میں مدد ملتی ہے۔

آپ کے زیر استعمال پروڈکٹس اور منتخب کردہ ترتیبات کی بنیاد پر، آپ کی جانب سے استعمال کی جانے والی کچھ سروسز اور پروڈکٹس کو زیادہ مفید بنانے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے، Google مقام کی مختلف اقسام کی معلومات کا استعمال کر سکتا ہے۔ ان میں شامل ہیں:

مقام کے ڈیٹا کی اقسام جنہیں ہم جمع کرتے ہیں اور کتنی مدت کے لئے اسٹور کرتے وہ جزوی طور پر آپ کے آلہ اور اکاؤنٹ کی ترتیبات پر منحصر ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ آلہ کی ترتیبات کی ایپ کا استعمال کر کے اپنے Android آلہ کا مقام آن یا آف کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ان مقامات کا ایک نجی نقشہ تخلیق کرنا چاہتے ہیں جہاں آپ اپنے سائن ان کردہ آلات کے ساتھ جاتے ہیں تو آپ ٹائم لائن کو بھی آن کر سکتے ہیں۔ آپ کی ترتیبات کی بنیاد پر، آپ کی تلاشیں اور Google سروسز کی دیگر سرگرمی، جس میں مقام کی معلومات بھی شامل ہو سکتی ہے، آپ کے Google اکاؤنٹ میں بطور سرگزشت محفوظ کی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، تلاش، Maps اور Shopping جیسی سروسز کی سرگرمی تلاش کی سروسز کی سرگزشت میں محفوظ کی جاتی ہے اور کچھ دیگر Google سائٹس اور ایپس پر آپ کی سرگرمی ویب اور ایپ سرگرمی میں محفوظ کی جاتی ہے۔ ہمارے مقام کی معلومات استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔


کچھ معاملات میں Google سے بھی آپ کے بارے میں معلومات جمع کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا نام مقامی اخبار میں نظر آتا ہے تو Google کا سرچ انجن اس مضمون کی انڈیکس بنا سکتا ہے اور دیگر لوگوں کو آپ کا نام تلاش کرنے پر دکھا سکتا ہے۔ ہم بھروسہ مند پارٹنرز سے بھی آپ کے بارے میں معلومات اکٹھا کر سکتے ہیں، جیسے ڈائریکٹری سروسز جو ہمیں Google کی سروسز پر ظاہر ہونے والی کاروباری معلومات فراہم کرتی ہیں، مارکیٹنگ پارٹنرز جو ہماری کاروباری سروسز کے ممکنہ کسٹمرز کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کرتے ہیں اور سیکیورٹی پارٹنرز جو کرنے کے لیے ہمیں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہم پارٹنرز سے فراہم کرنے کے لیے بھی معلومات موصول کرتے ہیں۔

ہم معلومات اسٹور کرنے اور جمع کرنے کے لئے متعدد ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں، بشمول ، ، مقامی اسٹوریج جیسے کہ یا ، ڈیٹا بیسز اور ۔

Google ڈیٹا کیوں جمع کرتا ہے

ہم بہتر سروسز بنانے کے لئے ڈیٹا استعمال کرتے ہیں

ہم درج ذیل مقاصد کے لئے سبھی سروسز سے جمع کی جانے والی معلومات کا استعمال کرتے ہیں:

ہماری سروسز کی فراہمی

ہم کرنے کے لئے آپ کی معلومات استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ نتائج لوٹانے کیلئے آپ کی تلاش کردہ اصطلاحات پر کارروائی کرنا یا آپ کے رابطوں سے وصول کنندگان تجویز کر کے مواد کا اشتراک کرنے میں آپ کی مدد کرنا۔

ہماری سروسز کو برقرار رکھنا اور بہتر بنانا

ہم آپ کی معلومات اس لئے بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ ، جیسے کہ آؤٹیجیز یعنی نظام کی غیر فعالیت کو ٹریک کرنا یا آپ کی طرف سے ہمیں اطلاع دیئے جانے والے مسائل کو حل کرنا۔ اور ہم اپنی سروسز میں کے لئے آپ کی معلومات استعمال کرتے ہیں، — مثال کے طور پر، یہ سمجھنے سے کہ کون سی اصطلاحات سب سے زیادہ بار غلط ہجے کی جاتی ہیں، ہمیں سروسز میں استعمال کی جانے والی املا کی جانچ کرنے والی خصوصیات کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

نئی سروسز بنانا

ہم نئی سروسز بنانے کے لئے موجودہ سروسز میں جمع کی جانے والی معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، لوگوں کے Google کی پہلی تصویری ایپ Picasa میں اپنی تصاویر منظم کرنے کا طریقہ سمجھنے سے ہمیں Google Photos ڈیزائن کرنے اور لانچ کرنے میں مدد ملی۔

ذاتی نوعیت کی سروسز فراہم کرنا، بشمول مواد اور اشتہارات

ہم آپ کے لیے اپنی سروسز کو حسب ضرورت بنانے کے لیے جمع کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہیں، بشمول حسب ضرورت اور ذاتی نوعیت کے تجربات اور تجاویز فراہم کرنا، بشمول مواد اور جیسی چیزیں۔ مثال کے طور پر سیکیورٹی چیک اپ آپ کے Google پروڈکٹس کے استعمال کے طریقے کے مطابق سیکیورٹی کی تجاویز فراہم کرتی ہے۔ اور آپ کی دستیاب ترتیبات کی بنیاد پر، Google Play آپ کی جانب سے پہلے سے انسٹال کردہ ایپس اور آپ کی جانب سے YouTube پر دیکھی گئی ویڈیوز جیسی معلومات کا استعمال کر سکتا ہے تاکہ آپ کو پسند آنے والی نئی ایپس تجویز کریں۔

آپ کی ترتیبات کی بنیاد پر، ہم پوری Google سروسز پر آپ کی دلچسپیوں اور سرگرمی پر مبنی بھی آپ کو دکھا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ "ماؤنٹین بائکس" تلاش کرتے ہیں تو آپ کو YouTube پر کھیل کے سامان کے لیے اشتہارات نظر آ سکتے ہیں۔ اشتہارات کیلئے میرا مرکز میں اپنی اشتہار کی ترتیبات ملاحظہ کر کے، آپ یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ ہم آپ کو اشتہارات دکھانے کیلئے کون سی معلومات استعمال کرتے ہیں۔

  • ہم نسل، مذہب، جنسی رجحان یا صحت جیسے پر مبنی ذاتی نوعیت کے اشتہارات آپ کو نہیں دکھاتے ہیں۔
  • ہم آپ کو Drive, Gmail یا تصاویر سے آپ کے مواد پر مبنی ذاتی نوعیت کے اشتہارات نہیں دکھاتے ہیں۔
  • ہم مشتہرین کے ساتھ آپ کی ذاتی طور پر شناخت کرنے والی معلومات کا اشتراک نہیں کرتے ہیں، جیسے کہ آپ کا نام یا ای میل، الا یہ کہ آپ ہم سے ایسا کرنے کو کہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ قریبی گلدستہ کی دوکان کا اشتہار دیکھتے ہیں اور "کال کے لئے تھپتھپائیں" بٹن منتخب کرتے ہیں تو ہم آپ کی کال کو گلدستہ کی دوکان کے ساتھ منسلک کر دیں گے اور ہم اس کے ساتھ آپ کے فون نمبر کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

کارکردگی کی پیمائش کریں

ہم اپنی سروسز کے استعمال کا طریقہ سمجھنے کے لئے تجزیہ اور پیمائش کے لئے ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم پروڈکٹ ڈیزائن کو بہترین بنانے جیسی چیزیں کرنے کے لئے اپنی سائٹس پر آپ کے ملاحظات کے بارے میں ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اور ہم ان اشتہارات کے بارے میں ڈیٹا کا بھی استعمال کرتے ہیں جن کے ساتھ آپ تعامل کرتے ہیں، بشمول آپ کی متعلقہ Google تلاش کی سرگرمی، تاکہ مشتہرین کو ان کی کو سمجھنے میں مدد ملے۔ ہم ایسا کرنے کے لیے مختلف ٹولز استعمال کرتے ہیں، بشمول اشتہار اور اینالیٹکس سروسز۔ جب آپ Google کی اشتہار یا اینالیٹکس سروسز استعمال کرنے والی سائٹس ملاحظہ کرتے ہیں یا ایپس استعمال کرتے ہیں تو وہ سروسز ہماری سروسز استعمال کرنے والی دیگر سائٹس یا ایپس کی سرگرمی کے ساتھ اس سائٹ یا ایپ سے آپ کی سرگرمی کے بارے میں کر سکتی ہیں۔

آپ کے ساتھ بات چیت

آپ کے ساتھ براہ راست تعامل کرنے کے لئے ہم آپ کے ای میل پتہ جیسی جمع کی جانے والی معلومات استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر ہمیں مشکوک سرگرمی جیسے کہ غیر معمول مقام سے آپ کے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کی کوشش کا پتہ چلتا ہے تو ہم آپ کو ایک اطلاع بھیج سکتے ہیں۔ یا ہم اپنی سروسز میں آئندہ کی بہتریوں یا تبدیلیوں کے بارے میں آپ کو اطلاع دے سکتے ہیں۔ اور اگر آپ Google سے رابطہ کرتے ہیں تو ہم آپ کو پیش آنے والے کسی بھی مسئلہ کو حل کرنے میں مدد کرنے کے لئے آپ کی درخواست کا ایک ریکارڈ رکھیں گے۔

Google، ہمارے صارفین اور عوام کی حفاظت کریں

ہم اپنی سروسز کے کو بہتر بنانے میں مدد کے لئے معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔ اس میں دھوکہ دہی، بیجا استعمال، سیکیورٹی کے خطرات اور تکنیکی مسائل کا پتہ لگانا، انہیں روکنا اور ان کا جواب دینا شامل ہے جو Google، ہمارے صارفین اور کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔


ہم ان مقاصد کے لئے آپ کی معلومات پر کارروائی کرنے کے لئے مختلف ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم خودکار سسٹمز کا استعمال کرتے ہیں جو آپ کو آپ کے ہماری سروس کے طریقہ استعمال کے مطابق تلاش کے نتائج، ذاتی نوعیت کے اشتہارات یا دیگر خصوصیات جیسی چیزیں فراہم کرنے کے لئے آپ کے مواد کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اور ہم کے لئے آپ کے مواد کا تجزیہ کرتے ہیں، جیسے کہ سپیم، میلوئیر اور غیر قانونی مواد۔ ہم ڈیٹا میں پیٹرنز کی شناخت کرنے کے لئے کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Google ترجمہ ان فقروں میں زبان کے عام پیٹرنز کا پتہ لگا کر جن کا ترجمہ آپ اس سے پوچھتے ہیں، مختلف زبانوں میں لوگوں کی مواصلات کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ہم اوپر بیان کردہ مقاصد کے لیے اپنی سروسز اور آپ کے آلات پر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کی دستیاب ترتیبات کی بنیاد پر، اگر آپ YouTube پر گٹار پلیئرز کی ویڈیوز دیکھتے ہیں تو آپ کو ہمارے اشتہار پروڈکٹس استعمال کرنے والی سائٹ پر گٹار کے اسباق کا اشتہار نظر آ سکتا ہے۔ آپ کے اکاؤنٹ کی ترتیبات کی بنیاد پر، آپ کی ذاتی معلومات کے ساتھ منسلک ہو سکتی ہے تاکہ Google کی سروسز اور Google کی طرف سے فراہم کردہ اشتہارات کو بہتر بنایا جا سکے۔

اگر دیگر صارفین کے پاس پہلے سے آپ کا ای میل پتہ، یا آپ کی شناخت کرنے والی دیگر معلومات ہیں تو ہم انہیں عوامی طور پر مرئی آپ کی Google اکاؤنٹ کی معلومات، جیسے آپ کا نام اور تصویر دکھا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اس سے آپ کی ای میل شناخت کرنے میں اس سے لوگوں کو مدد ملتی ہے۔

ہم کسی ایسے مقصد کے لئے آپ کی معلومات استعمال کرنے سے پہلے آپ کی رضامندی طلب کریں گے جو رازداری کی اس پالیسی میں مذکور نہیں ہے۔

آپ کی رازداری کے کنٹرولز

ہمارے پاس جمع کی جانے والی معلومات اور اس کے طریقہ استعمال کے بارے میں آپ کے پاس اختیارات ہیں

یہ سیکشن ہماری سروسز میں آپ کی رازداری کا نظم کرنے کے لئے کلیدی کنٹرولز کی وضاحت کرتا ہے۔ آپ رازداری چیک اپ بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں جو اہم رازداری کی ترتیبات کا جائزہ لینے اور ایڈجسٹ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان ٹولز کے علاوہ، ہم اپنے پروڈکٹس میں خاص رازداری کی ترتیبات بھی پیش کرتے ہیں — آپ ہماری پروڈکٹ کی رازداری کی گائیڈ میں مزید جان سکتے ہیں۔

آپ کی معلومات کا نظم، جائزہ اور اپ ڈیٹ کرنا

جب آپ سائن ان ہوں تو آپ اپنی استعمال کی جانے والی سروسز ملاحظہ کر کے ہمیشہ معلومات کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، تصاویر اور Drive دونوں کو اس لئے بنایا گیا ہے تاکہ آپ کو Google میں آپ کے محفوظ کردہ مواد کی خاص اقسام کا نظم کرنے میں مدد ملے۔

ہم نے آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ معلومات کا جائزہ لینے اور کنٹرول کرنے کے لئے بھی ایک جگہ بنائی ہے۔ آپ کا Google اکاؤنٹ مندرجہ ذیل پر مشتمل ہے:

رازداری سے متعلق کنٹرولز

ذاتی نوعیت سازی اور سرگرمی کنٹرولز

ہماری بہت سی سروسز میں، آپ سرگزشت اور ذاتی نوعیت سازی کے کنٹرولز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں تاکہ یہ انتخاب کیا جا سکے کہ آیا ہم آپ کے Google اکاؤنٹ میں کچھ قسم کا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں اور ہم آپ کے تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نے YouTube کی سرگزشت کو آن کر رکھا ہے تو آپ کی دیکھی جانے والی ویڈیوز اور آپ کی تلاش کی جانے والی چیزیں آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہو جاتی ہیں تاکہ آپ بہتر تجاویز حاصل کر سکیں اور یہ یاد رکھ سکیں کہ آپ نے کہاں چھوڑا تھا۔ تلاش، Maps اور Shopping جیسی سروسز سے سرگرمی کو اپنی تلاش کی سروسز کی سرگزشت میں محفوظ کرنے سے آپ AI وضع کے تعامل کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں جہاں آپ نے چھوڑا تھا یا خودکار تکمیل کی تجاویز کے طور پر ماضی کی تلاشیں دیکھ سکتے ہیں۔ تلاش کی سروسز میں ذاتی نوعیت کی تجاویز آن ہونے پر، یہ سروسز نتائج، کیوریٹ کردہ فیڈز اور AI ریسپانسز فراہم کر سکتی ہیں جو آپ کے Google اکاؤنٹ میں موجود معلومات، بشمول تلاش کی سروسز کی سرگزشت کی بنیاد پر آپ کے لیے ذاتی نوعیت کی ہیں۔ اور اگر آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی آن ہے تو آپ کی کچھ دیگر Google سروسز کی سرگرمی آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہوتی ہیں تاکہ آپ مزید ذاتی نوعیت کے تجربے حاصل کر سکیں۔ ویب اور ایپ سرگرمی میں ایک ذیلی ترتیب بھی ہوتی ہے جس سے آپ یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آیا دیگر سائٹس، ایپس اور Google سروسز استعمال کرنے والے آلات آپ کی سرگرمی سے متعلق کچھ معلومات کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں ویب اور ایپ سرگرمی کے ساتھ محفوظ کیا جائے اور Google سروسز کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے۔

میری سرگرمی اور ذاتی نوعیت سازی کی ترتیبات پر جائیں

اشتہار کی ترتیبات

اشتہارات دکھانے کے لئے Google کے ساتھ شراکت کرنے والی ایپس اور سائٹس پر اور Google پر آپ کو دکھائے جانے والے اشتہارات کے بارے میں اپنی ترجیحات کا نظم کریں۔ آپ اپنی دلچسپیوں میں ترمیم کر سکتے ہیں، منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کی ذاتی معلومات کا استعمال آپ کے لئے مزید متعلقہ اشتہارات بنانے کے لئے استعمال کیا جائے اور خاص تشہیری سروسز کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔